ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: بیچ سمندر میں کشتی پر ہوا سیلنڈر بلاسٹ۔11 ماہی گیروں کو بچالیا گیا

منگلورو: بیچ سمندر میں کشتی پر ہوا سیلنڈر بلاسٹ۔11 ماہی گیروں کو بچالیا گیا

Mon, 11 Jan 2021 15:15:16    S.O. News Service

منگلورو 11؍جنوری (ایس او نیوز) منگلورو پورٹ سے 140ناٹیکل میل دور بیچ سمندر میں  تملناڈو سے تعلق رکھنے والی ایک ماہی گیر کشتی پرگیس سیلنڈر بلاسٹ ہوگیا جس کے بعد کوسٹل سیکیوریٹی فورس کی دو کشتیوں نے موقع پر پہنچ کر کشتی پر موجود 11ماہی گیروں کو بچالیا۔

اطلاع  کے مطابق گیس سیلنڈر میں دھماکے کے بعد لگنے والی آگ میں  ایک ماہی گیر شدید زخمی ہوا ہے جسے اب وینلاک اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ دھماکہ ہونے کے بعد ماہی گیروں نے فوراً کوسٹ گارڈ سے رابطہ قائم کیا۔اس کے جواب میں ممبئی میں موجود کوسٹل سیکیوریٹی فورس کی ’ساچیت‘ اور ’سجیت‘نامی دو پیٹرول بوٹس کو مدد کے روانہ کردیا گیا اس کے علاوہ حادثہ کا شکار ماہی گیر کشتی کو ڈھونڈنکالنے کے لئے ڈورنیئر ایئر کرافٹ کا بھی سہارالیا گیا۔  ساتھ ہی ساتھ سی ایس ایف کے عملے نے متاثرہ کشتی پر موجود ماہی گیروں سے رابطہ قائم کرتے ہوئے ان کی ہمت بندھانے کاکام بھی جاری رکھا۔ پھر امدادی جہاز جب مذکورہ ماہی گیر کشتی کے پاس پہنچی  تو سب سے پہلے زخمی ماہی گیر کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ پھر تما م ماہی گیروں کو سلامتی کے ساتھ منگلور و پورٹ پر پہنچادیا گیا۔


Share: